ETV Bharat / city

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ - موتی نگر

ہلدوانی کی سشیلا تیواری کے سرکاری اسپتال میں لگ بھگ 200 متاثرہ مریض داخل ہیں جبکہ 80 سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 10 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

woman who came from england found covid positive in haldwani
کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 12:52 PM IST

انگلینڈ سے ہلدوانی پہنچنے والی ایک خاتون کورونا سے متاثر پائی گئی ہے جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم نے موتی نگر میں واقع کووڈ کیئر سینٹر میں احتیاطی اقدام کے طور پر خاتون کو بھیج دیا۔ ابھی تک کووڈ 19 ٹیسٹ 28 افراد کے لئے کنڈکٹ کیا گیا ہے جو نینی تال ضلع میں بیرون ملک سے واپس آئے ہیں جن میں سے دو خواتین کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔

چیف میڈیکل آفیسر بھاگیہ رتی جوشی نے بتایا کہ وائرس کی نئی قسم آنے کے بعد محکمہ صحت مکمل چوکس ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے افراد کی شناخت کر کے کووڈ 19 کی جانچ کی جارہی ہے۔ پیر کو بھی برطانیہ سے واپس آنے والی ایک خاتون کورونا سے متاثر پائی گئی جس کے بعد مذکورہ خاتون کا نمونہ پونے لیب بھیجنے کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.