ETV Bharat / city

ٹیکم گڑھ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جسمانی ورزش کی سزا - لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جسمانی ورزش کی سزا

ٹیکم گڑھ اور ضلع چھتار پور کی حدود کو جوڑنے والے گررولی چیک ڈیم کو عبور کرنے والے افراد کو پولیس نے جسمانی ورزش کراکر سزا دی۔

tikamgarh police toughness violation lockdown in bhopal
ٹیکم گڑھ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر جسمانی ورزش کی سزا
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 11:35 PM IST

کورونا کی وجہ سے پوری ریاست مدھیہ پردیش میں سخت لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے سے گریز نہیں کررہے ہیں۔

پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر لوگ نے انجانے راستوں سے نکلنے کا ایک ذریعہ بنا لیا ہے۔ ٹکم گڑھ اور ضلع چھتار پور کی سرحد کو ملانے والی گررولی چیک ڈیم کے ذریعے لوگ ایک طرف سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر دوسری طرف جارہے ہیں۔

اس طرح سے آنے اور جانے میں کبھی بھی اور کسی بھی وقت حادثہ ہوسکتا ہے اور پولیس کے منع کرنے کے بعد بھی لوگ باز نہیں آرہے ہیں تو پھر پولیس نے سختی کا مظاہرہ کیا اور ڈیم کو عبور کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس نے بہت سے لوگوں کو جسمانی ورزش کرا کر کہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اس معاملے میں چوکی انچارج مدھوی اگنیہوتری کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ڈیم سے آگے نہ جانے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

چیک ڈیم پر بیریکیڈس اور پتھر بھی لگائے گئے ہیں۔ ٹیکم گڑھ انتظامیہ نے چیک ڈیم کے راستے میں ایک بہت بڑا گڑھا بھی کھودویا ہے اور چیک ڈیم کے قریب پولیس سسٹم لگا کر ہر آنے جانے والے کو سزا دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.