میونسپلٹی نے تحصیل روڈ پر تقریبا 52 دکانیں تعمیر کرائی تھی جن کو کرایہ پر مختص کیا گیا تھا اور اس میں سے ہی ایک دوکان کانگریس شہر کے صدر کی دکان تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے میونسپل حکام نے دکان کے شٹر پر نوٹس چسپاں کر کے سیل کردیا ہے۔
دراصل دکان کو سیل کیے جانے کے بعد دکان کے مالک جئے پرکاش شرما نے سابق وزیر پر الزام لگایا ہے کہ نگر پالیکا کے ماتحت تقریبا 52 دکانیں ہیں۔جن کے طویل عرصے سے کرایہ جمع نہیں ہوا ہے لیکن یہ کارروائی سابق وزیر امرتی دیوی کے کہنے پر بدنیتی سے کی گئی ہے۔
جئے پرکاش کے مطابق وزیر امرتی دیوی مجھے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں لانا چاہتی تھیں جب میں نے انکار کردیا تو پھر میرے خلاف ایسی کارروائی کی جارہی ہے، جس کی وجہ سے اب ہم ایس ڈی ایم کو ایک میمورنڈم دینگے اور بتائیں گے کہ صرف ایک دکان پر کارروائی کیوں کی گئی ہے۔
اس معاملے میں بلدیہ کے سی ایم او پردیپ بھڈوریا کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک نے ایک سال سے اس دکان کا کرایہ ادا نہیں کیا ہے، جس کی رقم 10 ہزار ہوگئی ہے۔ دکان کے مالک نے بھی معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ کاروائی کی گئی ہے۔