پولیس کے مطابق اسکول سے گھر واپس آنے کے دوران سونامورا سے لڑکی کو اغوا کرکے اس کی عصمت دری کی گئی۔ اغوا کے لیے استعمال کی گئی مذکورہ کار سے ہی اسے بعد میں ٹھاکر مورا میں چھوڑا گیا۔ مقامی لوگوں نے جمعہ کو جی بی پی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس کی عصمت دری ہوئی ہے۔
لڑکی کا علاج کررہے ڈاکٹروں نے اس کی سنگین حالت کے پیش نظر اسے اگرتلہ سرکاری میڈیکل کالج ریفر کردیا۔ پولیس نے کہاکہ نہ تو متاثرہ اور نہ ہی اس کے رشتہ دار جانچ میں کسی طرح کی مدد کررہے ہیں اور نہ ہی ملزمین کا نام اور پتہ بتارہے ہیں۔
اس سلسلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسکول سے گھر واپس آنے کے دوران سونا مورا سے لڑکی کا اغوا کرکے اس کی عصمت در ی کی گئی۔ متاثرہ لڑکی ملزمین کی صحیح شکل و صورت نہیں بتا پارہی ہے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ جانچ کے دوران لڑکی نے قبول کیا کہ اس علاقہ کے جائے نامی نوجوان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ جائے لڑکی کی ماں کے بھی رابطہ میں تھا۔ متاثرہ نے شروع میں کہا کہ وہ کار سے ٹکرائی تھی اور بعد میں ڈاکٹروں کو پتہ چلا کہ اس کی عصمت دری ہوئی ہے لیکن وہ نام نہیں بتا پارہی ہے۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت کرلی ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے وسیع تلاشی مہم بھی شروع کی ہے۔