گوہاٹی: آسام اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کے آخری دن منگل کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے انتخابی حلقوں میں متعدد ریلیوں سے خطاب کیا۔
نڈا نے منگل کے روز ضلع نلباری کے دھرم پور حلقہ کے کیتھل کچی میں، ضلع گولپارہ کے بلاس پورا( مشرق) اور کام روپ (میٹرو) کے رانی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کیا۔
مسٹر گاندھی کی ریلیاں خراب موسم کی وجہ سے تخفیف گئیں کیوں کہ ان کا چارٹرڈ طیارہ موسم کی وجہ سے سلچر ہوائی اڈے پر نہیں اتر سکا۔
سلچر اور ہافلونگ حلقہ میں ریلی لگاتار بارش کے باعث ملتوی کردی گئی۔ تاہم مسٹر گاندھی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لوگوں سے خطاب کیا۔
مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے بور باغ، گوری پور حلقہ کے مہامایا علاقہ میں تین ریلیوں اور بورکیٹ حلقہ کے تحت دھوبری حلقہ میں راجہ پربھاچتندر بروا میدان میں خطاب کیا۔
آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے چار جلسوں سے خطاب کیا۔ ریاست میں ووٹنگ کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم کے آخری دن ہیمنت بسوا سرما نے سات جلسوں سے خطاب کیا۔
یو این آئی