ETV Bharat / city

مسلم لڑکی کے اغوا معاملے میں تریپورہ وی ایچ پی سربراہ سے پوچھ گچھ

اگرتلہ پولیس نے مسلم لڑکی کے اغوا معاملے میں وی ایچ پی تریپورہ کے سربراہ سے کئی گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔

news
news
author img

By

Published : Sep 3, 2021, 1:10 PM IST

Updated : Sep 3, 2021, 2:11 PM IST

اگرتلہ: اگرتلہ پولیس نے سیپاہیجلا ضلع میں مسلم لڑکی کے اغوا معاملے میں وشو ہندو پریشد کے ریاستی صدر چندر شیکھر کار کو جمعرات کے روز طلب کر کے گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی۔

مقامی پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے ویشو ہندو پریشد چندر شیکھر کار سے پوچھ تاچھ کی جو ایک روزنامہ نکالتے ہیں جسے راشٹریہ کنٹھا کہتے ہیں۔

پولیس کی اس کارروائی پر ہندو تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ وی ایچ پی لیڈر پورن چندر منڈل نے کہا کہ پولیس کو وی ایچ پی وابستہ لوگوں کو حراساں کرنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: مغربی اترپردیش میں پراسرار بیماری سے اب تک 80 سے زیادہ لوگوں کی موت

منڈل نے مزید کہا کہ مسلم کمیونٹی کی ایک لڑکی کو کہیں سے اغوا کیا گیا ہے اور پورا پولیس ڈیپارٹمنٹ وی ایچ پی لیڈروں کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ پورن چندر منڈل نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہت سی لڑکیاں 'لو جہاد' کے ذریعے پھنستی ہیں تو پولیس محکمہ خاموش ہوتا ہے۔

Last Updated : Sep 3, 2021, 2:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.