ETV Bharat / city

بادل چودھری معاملے میں بے ضابطگی برتنے پر تین افسروں سے جواب طلب

author img

By

Published : Nov 7, 2019, 5:43 PM IST

بیورونے گھپلے کے ملزم تعیمرات عامہ محکمے کے سابق وزیر بادل چودھری کے معاملے میں بے ضابطگی برتنے کے معاملے میں تین افسروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری

بادل چودھری معاملے میں بے ضابطگی برتنے پر تین افسروں سے جواب طلب

تریپورہ پولیس احتساب بیورونے گھپلے کے ملزم تعیمرات عامہ محکمے (پی ڈبلیو ڈی)کے سابق وزیر بادل چودھری کے معاملے میں بے ضابطگی برتنے اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کے معاملے میں دو پولیس سپرٹنڈنٹ (ڈی ایس پی)سمیت تین افسروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔

مغربی اگرتلا تھانہ کے انچارج سبرت چکرورتی ،ڈی ایس پی (سینٹرل)دھروو ناتھ اور ڈی ایس پی (کرائم برانچ)اجے داس پر ملزم وزیر چودھری، ان کی بیوی نمیتا گوپے اور بیٹی شرییا چودھری کی گرفتار اور حراست کے دوران تریپورہ پولیس ایکٹ کے التزامات کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔

شرییا نے احتسابی بیورو میں اپنی شکایت میں کہا30 اکتوبر کو مسلح پولیس اہلکاروں نے آئی سی یو میں داخل ان کے والد بادل چودھری کے علاج میں رکاوٹ پہنچائی۔وہ بغیر میڈیکل صلاح کے اسپتال کے پیچھے کے دروازے سے انہیں باہر لے گئے۔

پولیس افسروں نے میری ماں نمیتا گوپے اور میرے ساتھ برا برتاؤ کیا جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔شرییا نے بیورو سے کہا کہ شروع سے ہی اسپتال میں ان پر ایسے ظلم کئے گئے اور اس کے بعد پولیس چوکی میں ان کے والد بادل چودھری اور بعد میں سرکاری اسپتال میں انہیں اذیتیں دی گئیں۔

میڈیا اور ٹیلی ویژن کلپ کی شکایت کی بنیاد پر بیورو نے تین پولیس افسروں پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں ان سے جواب طلب کیاہے۔

مزید پڑھیں: 'وزراء ایودھیا سے متعلق غیر ضروری بیانات سے پرہیز کریں'

ریٹائرڈ چیف انجینئر سنیل بھومک اور سابق وزیر بادل چودھری کے خلاف پولیس کارروائی کے بعد گزشتہ 13اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی ،جن پر 08-2007 کے دوران پی ڈبلیو ڈی کانٹرکٹ میں 164کروڑ روپے کے گھپلے کا الزام لگایاگیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.