ETV Bharat / city

تیسرے و آخری مرحلے کے پولنگ کی مکمل تفصیلات، اہم خبروں پر ایک نظر

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 11:04 PM IST

الیکشن کمیش کے مطابق اکا دکا واقعات کو چھوڑ کر تمام حلقوں میں پرامن پولنگ ہوئی ہے۔

assembly polls 2021 highlights
assembly polls 2021 highlights

پانچ ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران مقررہ وقت تک مغربی بنگال میں 77.68 فیصد، آسام میں 82.39 فیصد، کیرالا میں 73.89 فیصد، تمل ناڈو میں 70.95 اور پڈوچیری میں 81.66 فیصد عوام نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ جبکہ نتائج کا اعلان 2 مئی کو ہوگا۔

assembly polls 2021 highlights
اپنے حق رائے دہی کا استعمال

رجنی کانت، کمل ہاسن، تاملیسائی، اجیت، اسٹالن نے ووٹ ڈالے

چنئی: اداکار رجنی کانت، اداکار اجیت، سیاستداں اور مکل ندھی میم (ایم این ایم) کے بانی کمال ہاسن، اپوزیشن کے ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن اور تلنگانہ اور پڈوچیری کے لفٹننٹ گورنر تملسیائی سندر راجن سممیت دیگر لیڈروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اداکار اجیت نے اپنی اہلیہ شالنی کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن پہنچے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کا۔

اے آئی اے ڈی ایم کے نے انتخابی افسر سے ادے نیدھی کی شکایت کی

Elections 2021 Highlights: TN, Kerala, Assam, Puducherry

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے نے چیف انتخابی افسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایم کے صدر ایم کے اسٹالن کے بیٹے ادے اسٹالن کو نا اہل قرار دیں۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کے ایڈوکیٹ یونٹ کے جوائنٹ سکریٹری آر ایم بابو موروگاولے نے کہا کہ ادے ندھی نے اپنے ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے ڈی ایم کے کے جھنڈے والی ٹی شرٹ پہن کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ ادے نیدھی یہاں چیپک-ٹرپلیکن سیٹ سے انتخاب لڑرہے ہیں۔ وہ پہلی مرتبہ اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔

کیرلہ میں وجیئن اور چنیتھلا سمیت متعدد رہنماؤں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

وزیر اعلی پنارائی وجیئن، قائد حزب اختلاف رمیش چنیتھلا ، سابق وزیر اعلی اومن چانڈی اور میٹرومین ای سری دھرن نے سخت سیکیورٹی انتظامات کے دوران منگل کو اسمبلی انتخابات میں اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق وزیر ای چندرشیکھرن، ای پی جےارجن، مارسی کٹی اما، اے کے سسیندرن، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ہیبی ایڈن، آر ایم پی امیدوار کے کے ریما، مرکزی وزیر وی مرلی دھرن ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر کے.کے. سریندرن ، بی جے پی کے ایم ایل اے او۔ راجا گوپال اور دیگر نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

وزیر کے کے شیلجا ، کارکمپلی سریندرن ، ایم ایم مانی ، کے کے جلیل ، آئی یو ایم ایل کے رہنما پی کے کنہالی کٹی نے بھی صبح ہی اپنے حق رائے کا استعمال کیا۔

کانگریس رہنماؤں میں کے مرلی دھرن ، پی ٹی تھامس اور ترونو چور رادھا کرشنن، میزورم کے سابق گورنر کمنم راج شیکھرن، راجیہ سبھا کے رکن سریش گوپی اور کے جے الفانسو اور دیگر لیڈروں نے بھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

پڈوچیری 324 امیدوار کی قسمت ای وی ایم میں قید

پڈوچیری کی کل 30 اسمبلی حلقوں کے لیے 324 امیدوار میدان میں ہیں۔ ان میں سابق وزیر اعلی اور این آر کانگریس کے صدر این راماسوامی شامل ہیں۔

مرکز کے زیر انتظام ریاست میں 635 مقامات پر 1558 بوتھ قائم کیے گئے ہیں اور پوری ریاست میں 10،03،840 ووٹر ہیں۔ یہاں خواتین کے لیے مخصوص ایک پولنگ اسٹیشن بھی بنایا گیا ہے۔ ریاست کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں وی وی پی اے ٹی کٹ لگائے گئے ہیں۔

موصول اطلاع کے مطابق اب تک تمام مقامات پر پولنگ پر امن طور پر جاری ہے اور کہیں سے کسی قسم کےناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

آسام آخرے مرحلے میں بھی ای وی ایم موضوع بحث

سخت سکیورٹی کے درمیان آسام کے 12 اضلاع کے 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ کا آخری مرحلہ منگل کے روز مکمل ہوا۔ ایکا دکا تشدد اور ہنگاموں کے علاوہ مجموعی طور پر ووٹنگ پرامن رہی۔ لیکن اسی درمیان ضلع گوری پور میں ایک چار ای وی ایم برآمد ہوئیں۔

دراصل جس کار میں ای وی ایم رکھا ہوا ملا اس میں ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔ اسی بنیاد پر مقامی لوگوں نے کار کو گھیرا۔ لوگوں کو خدشہ ہے کہ مذکورہ ای وی ایم کو غیر قانونی طور پر ای وی ایم لے جایا جارہا ہے۔ تاہم پولیس نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

آسام: کانگریس امیدوار کی بیوی پر حملہ

آسام کے بوکو کئی گاؤں حلقے میں انتخابات کے دوران تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ حلقہ کے کانگریس امیدوار رقیب الدین احمد کی اہلیہ نوری خان پر شرپسندوں نے حملہ کیا۔ اس واقعے میں خان کی گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ صورتحال خراب ہونے کے بعد پولیس موقع پرپہنچی۔

آسام: 28 برس بعد ووٹ کرنے پہنچی خاتون

assembly polls 2021 highlights
آسام: 28 برس بعد ووٹ کرنے پہنچی خاتون

آخری مرحلے میں جہاں تشدد کی خبریں موصول ہوئیں وہیں اس دوران ایک چونکا دینے والی خبر بھی سامنے آئی۔ ووٹروں کی لائن میں ایک ایسی خاتون بھی موجود تھی جسے 28 برسوں بعد ووٹ ڈالنے کا حق ملا۔

معظم خان کی اہلیہ عاصمہ خاتون کا تعلق ضلع برپیٹا کی تحصیل باگبور کے سالکورہ گاؤں سے۔ عاصمہ 28 برس سے اپنے حق رائے دہی کے لیے لڑ رہی تھی۔ حال ہی میں ان کا نام ووٹر لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ بالآخر اسے ووٹ ڈالنے کا حق مل گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.