ریاست آسام میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف جاری احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
گوہاٹی کے پولیس کمشنر دیپک کمار نے کہا کہ 'گوہاٹی میں شام میں سوا چھ بجے سے کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'گوہاٹی میں جب تک حالات معمول پر نہیں آتے ہیں تب تک کرفیو نافذ رہے گا۔'