گوہاٹی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے منگل کو آسام میں اپنی انتخابی مہم کے دوسرے دن چائے باغات کے مزدوروں سے ملاقات کی اوران کے ساتھ چائے کی پتیاں توڑیں۔
پرینکا گاندھی نے ریاست کے دورے کے دوسرے روز وشوناتھ چریالی ضلع کا دورہ کیا اور چائے کے باغات میں کام کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔
انہوں نے کہا 'چائے باغات کے مزدوروں اور ان کی سادہ زندگی سچائی کی ایک مثال ہے۔ میں آپ کے حقوق کے لیے لڑوں گی اور ہر پلیٹ فارم پر آپ کی آواز بلند کروں گی۔'
محترمہ واڈرا نے کہا کہ چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدور آسام اور ملک کی ملکیت ہیں۔ کانگریس ہمیشہ ان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کرے گی۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ' اگر ان کی پارٹی اقتدار میں واپس لوٹی ہے تو سی اے اے نافذ نہیں ہونے دیں گے اور سی اے اے کے خلاف قانون بنائیں گے'۔
آسام میں اسمبلی کی 126 سیٹوں میں سے 40 پر چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوراور ان کے مالکان ووٹوں کے پیش نظر بہت اہم ہیں۔ محترمہ واڈرا کے آسام کے دورے سے کچھ دن پہلے بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے چائے باغات کے مزدوروں کی یومیہ اجرت میں 167 روپے سے 217 روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی وعدہ کیا ہے کہ اگر آسام میں ان کی حکومت اقتدارمیں آئے گی تو چائے کے باغات میں کام کرنے والے مزدوروں کی یومیہ اجرت میں اضافہ کرکے 365 روپے کردیا جائے گا۔
یواین آئی