ETV Bharat / city

'آسام میں نوجوانوں کے لیے روزگارکے بے پناہ امکانات ہیں'

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ' آسام میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بے پناہ امکانات ہیں لیکن بی جے پی کے طریقہ کار کی وجہ سے چاروں طرف بے روزگاری کی صورتحال ہے۔

assam have lots of ability for jobs, but govt destroyed youth: priyanka gandhi

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 10:08 PM IST

گوہاٹی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے، ایندھن اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

محترمہ گاندھی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر الزام لگایا کہ دونوں کی بے رخی کے سبب عام آدمی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ "مرکزی حکومت کی بے حسی، ایندھن اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کی حالت اتنی ہی قابل رحم ہوگئی ہے۔ آسام کے شہریوں کو یہ بات سمجھ میں آگئی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ووٹنگ کیوں ضروری ہے۔ انہوں نے ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کے لئے ریاست کی بی جے پی حکومت کی بھی تنقید کی۔

محترمہ گاندھی نے کہا کہ' آسام میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بے پناہ امکانات ہیں لیکن بی جے پی کے طریقہ کار کی وجہ سےچاروں طرف بے روزگاری کی صورتحال ہے اور ریاست کے نوجوانوں کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے۔ انہیں اپنا مستقبل تاریک نظرآرہا ہے۔'

کانگریس رہنما نے آئندہ اسمبلی میں عظیم اتحاد کی جیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تبدیلی ناگزیر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ محترمہ گاندھی آج سے ریاست کے دوروزہ دورے پر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.