ETV Bharat / city

آسام میں منتخب سرکاری منصوبوں میں دوبچوں کی اسکیم نافذ ہوگی - سی ایم آواس یوجنا

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وشو شرما نے کہا ہے کہ ان کی حکومت آہستہ آہستہ ’آبادی پرکنٹرول‘ کی پالیسی نافذ کرے گی اور دو سے زیادہ بچوں والے افراد ریاستی حکومت کی منتخب فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھانے کے اہل نہیں ہوں گے۔

آسام: دو سے زیادہ بچوں والے افراد منتخب فلاحی اسکیموں کے اہل نہیں ہوں گے

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 9:14 PM IST

ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت وشو شرما نے ہفتہ کو کہا کہ ’’آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت نے ریاستی حکومت کی منتخب اسکیموں میں آبادی کنٹرول کے معیارات کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ یہ معیار تمام سرکاری منصوبوں پر نافذ نہیں ہوں گے۔‘‘

انہوں نے کہا: ’’ہم اسکولوں یا پردھان منتری آواس یوجنا میں دوبچوں والے معیارات کو نافذ نہیں کر سکتے لیکن اگر ہم سی ایم آواس یوجنا شروع کرتے ہیں تو اسے نافذکیا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ آسام کے وزیر اعلیٰ نے کہا: اقلیتی برادری فیملی پلاننگ پالیسی اختیار کریں

گزشتہ ماہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ہی ہیمنت وشو شرما سرکاری منصوبوں کے تحت فائدہ کا استعمال کرنے کے لئے دو بچوں کے معیارکی وکالت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اقلیتی برادری سے غریبی کم کرنے کے لئے آبادی میں کنٹرول کے لیے ایک ’مناسب خاندانی منصوبہ بندی کی پالیسی‘ اختیار کرنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’’آبادی زیادہ ہونے سے رہنے کی جگہ کم ہو جاتی ہے اور نتیجے کے طور پر زمین پر ناجائز قبضہ ہوتا ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.