ریاست کے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی طرف سے جاری کردہ ایک بلیٹن کے مطابق نئے معاملات میں سب سے زیادہ ایٹانگر کیپیٹل کمپلیکس میں 37 ، اس کے بعد چانگ لانگ 36، کورونگ کومے اور ویسٹ کامینگ میں 27-27 نئے معاملے سامنے آئےہیں۔
ان معاملات میں 122 کے علاوہ باقی بھی بغیر علامات والے کیسزہیں۔
بلیٹن کے مطابق ایٹانگر کیپیٹل کمپلیکس میں دو اور چانگ لانگ میں ایک شخص کی اس بیماری سے موت ہوئی ہے۔
اس دوران راحت کی بات یہ رہی کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 389 مریض ٹھیک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 29612 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 3713 فعال معاملات ہیں۔
یو این آئی