ETV Bharat / city

میوات : کورونا وائرس سے دو افراد مزید متاثر،تعداد 70 پہنچی - corona virus in haryana

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں کورونا وائرس کا دو نئے کیس سامنے آئے ہیں۔دونو‍ں کیس کا تعلق نوح ضلع کے بڑے گاؤں گھاسیڑا اور ایم اہیر گاؤں سے ہے۔

Two more people infected with Corona virus
کورونا وائرس سے دو افراد مزید متاثر
author img

By

Published : May 30, 2020, 3:47 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے ضلع میں کل مریضوں کی تعداد اب 70 ہوگئی ہے۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ان میں سے 65 مریض صحت یاب ہو کر اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ ضلع میں آج آنے والے دو کیس سمیت 5 فعال کیس ہے۔جن میں سے ایک مریض کو نلہر میڈیکل کالج، دو مریضوں کو العافیہ مانڈی کھیڑا ہسپتال اور دو مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

medical bulletin
میڈیکل بلیٹن

غور طلب ہے کہ نوح میوات میں ایک وقت سبھی 65 مریض صحت یاب ہونے کے بعد کوئی فعال کیس باقی نہیں بچا تھا، جس سے علاقہ میں کافی خوشی محسوس کی جا رہی تھی اور لاک ڈاؤن میں کافی ڈھیل دے دی گئی تھی لیکن دو کیس سامنے آنے کے بعد ضلع انتظامیہ علاقہ میں پھر سے سختی برتنے لگا ہے۔ دھیرے دھیرے پولس کی تعیناتی بڑھائی جا رہی ہے حالانکہ باہر آنے جانے پر بہت زیادہ روک ٹوک نہیں ہے۔ ضلع میں اب تک 4995 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں سے 4835 کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ ابھی 87 افراد کی رپورٹ کا آنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.