ETV Bharat / city

ہریانہ کے نوح میں T10 کرکٹ کیلئے ٹرائل آج

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں ہریانہ T10 کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے 3 جولائی (آج) سے انڈین T10 کرکٹ ایسوسی ایشن کیلئے ٹرائل کا انعقاد ہوگا۔

Trials for Haryana T10 cricket will be held in Noah from July 3
ہریانہ کے نوح میں 3 جولائی سے T10 کرکٹ کیلئے ٹرائل ہوں گے
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:26 AM IST

ہریانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ایان خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو نوح، گڑگاؤں، فریدآباد اور پلول کے کھلاڑیوں کا ٹرائل نوح کرکٹ اکیڈمی کے گراؤنڈ میں ہوگا جبکہ بقیہ ضلعوں کے ٹرائل مقامی میدانوں میں ہوں گے۔

ویڈیو

ایان خان نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ نوح میں کسی بھی صوبائی سطح کی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائل ہونے جا رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے گزارش کی ہے کہ کھلاڑی وقت ہر پہنچ کر ٹرائل میں حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

یو اے ای کے دو کرکٹرز پر آٹھ برس کی پابندی

انہوں نے مزید بتایا کہ ہریانہ T10 ٹیم کے انتخاب کے بعد اگست میں ہونے والی انڈین T10 لیگ کے میچز نوئیڈا میں کھیلے جائیں گے۔

نوح کرکٹ اکیڈمی کے کوچ کمل کانت شرما نے بتایا کہ میوات میں کرکٹ کا ٹیلنٹ کافی ہے۔ وہ دو سالوں سے کوشش کر رہے کہ قابل کھلاڑی آگے آئیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اب وہ دن دور نہیں جب میوات کے کھلاڈی بھی ملک کا نام روشن کریں گے۔

اس پروگرام اور پریس میٹ میں خصوصی مہمان کے طور پر وقف بورڈ ہریانہ کے ممبر خورشید راجاکا نے شرکت کی۔ نظامت اسسٹنٹ پروفیسر عاقب جاوید نے کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.