ETV Bharat / city

'گاندھی، نہرو کی وجہ سے ملک کو آزادی ملی' - گاندھی کے جادو اور نہرو کا طلسم

کانگریس کے سینئر رہنما اور اتراکھنڈ کے انچارج انوگریہہ نارائن سنگھ نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی پر دوہرا کردار اپنانے کا الزام لگایا۔

congress leader anugriha narayan singh
'گاندھی، نہرو کی وجہ سے ہی ملک کو آزادی ملی'
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 4:00 PM IST

کانگریس کے سینئر رہنما انوگریہہ نارائن سنگھ نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آزادی کی لڑائی میں اہم کردار رہا۔ انہوں نے محبت، بھائی چارے اور تعاون سے ملک کو آگے بڑھایا اور جمہوریت قائم کی۔

ہریانہ کے کیتھل میں بی جے پی رکن اسمبلی ليلارام گوجر کے وائرل ویڈیو پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سنگھ نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’گوجر کہتے ہیں کہ ’یہ گاندھی اور نہرو کا ملک نہیں بلکہ مودی اور شاہ کا ملک‘ ہے۔ واقعی گاندھی اور نہرو کا کسی سے موازنہ ہی نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی کے بعد انہوں محبت، ہم آہنگی اور تعاون سے ملک کو آگے بڑھایا اور جمہوریت قائم کی‘‘۔

انہوں نے کہا ’’پنڈت نہرو اگر آزادی کی تحریک کے دنوں میں مہاتما گاندھی کے سپاہی نہ ہوتے تو آزادی تحریک کا نقشہ کچھ اور ہوتا۔ نہرو اور گاندھی کے تعاون نے آزادی کی تحریک کو ایک حیرت انگیز طاقت دی۔ گاندھی کے جادو اور نہرو کا طلسم یکجا ہو کر نہ جانے کون سا برهماستر بن گیا جس نے ملک سے انگریزوں کو اکھاڑ پھینکا۔ ان کا موازنہ آج کے سیاسی جوڑ توڑ سے کیجیے، تو فرق خود بہ خود سمجھ میں آ جائے گا‘‘۔

انھوں نے کہا کہ بی جے پی کو دوہرا کردا ادا کرنے والا بتاتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے رہنما دہلی کے رام لیلا میدان میں کچھ اور ہی لیلا دکھاتے ہیں اور ان کے عوامی نمائندے علاقے میں دوسری لیلا دکھا کر اقلیتوں کو دھمکاتے پھرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ایک طرف یہ دعوی کر رہی ہے کہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) اور قومی شہریت رجسٹر (این آرسي) سے بھارتی مسلمانوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ انہوں نےاپنے نمائندوں سے سي اےاے اوراین آرسي قانون کے بارے میں لوگوں کے درمیان جا کر انہیں بیدار کرنے کی مہم چلانے کی صلاح دی ہے۔

ہریانہ واقع کیتھل کے رکن اسمبلی ليلارام گوجر کا گزشتہ دنوں سوشل ميڈيا پر ایک متنازعہ ویڈیو وائرل ہوا تھا جس پر کانگریس نے جارحانہ تیور اختیار کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) میں کوئی فرق نہیں ہے۔ یہ ایک ہی سکے کے دو پہلو ہیں۔ آر ایس ایس اس وقت بھی جمہوریت میں یقین نہیں رکھتی تھی جب گاندھی اور نہرو ملک کو آزادی دلانے کے لئے لڑ رہے تھے اور آج بھی نہیں رکھتی۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.