ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں اب تک ضلع انتظامیہ کے مطابق 40283 میٹرک ٹن گیہوں اور 14315 میٹرک ٹن سرسوں کی خرید مکمل کی گئی ہے۔ضلع کی تین اناج منڈیوں اور مختلف خرید سنٹروں پر گیہوں خریدا گیا اور اٹھان نہ ہونے کی وجہ سے سبھی جگہ گیہوں کی ڈھیریاں پانی میں ڈوب گئیں۔
اطلاعات کے مطابق اب تک 22188 میٹرک ٹن گیہوں کی خرید ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی ہے۔جبکہ 11392 میٹرک ٹن سرسوں کا اٹھان بھی مکمل ہوا ہے۔یعنی باقی کا گیہوں ایسے ہی منڈیوں میں پڑا ہے۔گیہوں کا اٹھان نہ ہونے سے آڈھتی بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا دھیان اس جانب ہے ہی نہیں۔