ETV Bharat / city

بازار بند کرانے کو لیکر وزیر اعلی کو میمورنڈم

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے اورنج زون میں شامل ہونے کے بعد بازار کھولے جا چکے ہیں۔ ضلع میں کورونا وائرس پر کافی حد تک لگام لگ چکی ہے۔ تاہم ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے متاثرین ہنوز بڑھ رہے ہیں۔

Memorandum to the Chief Minister regarding the closure of the market
بازار بند کرانے کو لیکر وزیر اعلی کو میمورنڈم
author img

By

Published : May 12, 2020, 4:37 PM IST

اس اندیشے کے پیش نظر میواتی عوام ابھی بازاروں کو بند رکھنے کے حق میں ہے تاکہ ممکنہ خدشات سے محفوظ رہا جا سکے۔ اب اس معاملے میں جمعیۃ علماء میوات یونٹ اور میوات کے سماجی کارکنان نے وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال کھٹر کے نام میمورنڈم نھیجا ہے اور بازار بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو

جمعیۃ علماء میوات یونٹ سکریٹری مولانا صابر قاسمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک خطرناک بیماری ہے۔ اگر اس طرح بازار کھلے رہتے ہیں تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسی معاملے میں بازار بند رکھنے کے مطالبہ کو لے کر ضلع مجسٹریٹ پنکج کی معرفت وزیر اعلی ہریانہ کو میمورنڈم سونپا گیا ہے۔

سماجی کارکن ڈاکٹر ارشد اڈبر نے کہا کہ اگر کورونا وائرس پھیلتا ہے تو اس کی ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ کی ہوگی نا کہ عوام کی۔ ہمارا علاقہ پسماندہ ہے، بیداری کی کمی ہے، بڑی مشکل سے لوگ کورونا کے تئیں بیدار اور فکر مند ہوئے ہیں۔ابھی بازار بند رہنے چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.