ریاست کے محکمہ صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے ذریعہ کورونا کی صورت حال کے سلسلے میں آج شام یہاں جاری بلیٹن میں یہ جانکاری دی گئی۔
ریاست میں کورونا سے متاثروں کے آج پنچکولہ سے ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست میں بیرون ممالک سے لوٹنے والے لوگوں کی شناخت کا اعداد و شمار اب 31235 تک پہنچ گیا ہے، جن میں سے 16352 لوگوں نے قرنطینہ کی مدت پوری کرلی ہے اور باقی 14888 کی نگرانی کی جارہی ہے۔
اب تک 13894 کورونا کے مشتبہ لوگوں کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں، جن میں سے 11523 نیگیٹیو اور چودہ اطالوی شہریوں سمیت 251 پازیٹیو پائے گئے ہیں۔ 2134 سمپل کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ 251 پازیٹیو مریضوں میں سے 141 کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ریاست میں کورونا کی وجہ سے اب تک کرنال اور روہتک میں دو لوگوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق بولیٹن میں کی گئی ہے۔