ETV Bharat / city

ہریانہ میں کانگریس پارٹی کو بڑا دھچکا - نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ

نئی دہلی میں ریاست ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ نے اپنے رہائش گاہ پر مسٹر آزاد محمد اور وسیم آزاد کو پارٹی کا نشان دے کر پارٹی میں ان کی شمولیت پر خیر مقدم کیا اور پارٹی کی رکنیت فراہم کی۔

ہریانہ میں کانگریس پارٹی کو بڑا دھکہ
author img

By

Published : Oct 30, 2019, 7:22 PM IST

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے فورا بعد کانگریس پارٹی کو ایک اور بڑا سیاسی دھچکا لگا ہے۔

پارٹی کے ریاستی جنرل سیکریٹری اور سابق اسمبلی اسپیکر آزاد محمد اور کانگریس کے فیروز پور جھركا اسمبلی حلقہ کے صدر وسیم آزاد پارٹی چھوڑ کر جن نائك جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی میں ریاست کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ نے اپنے رہائش گاہ پر مسٹر آزاد محمد اور وسیم آزاد کو پارٹی کا پٹکا دے کر پارٹی میں ان کی شمولیت پر خیر مقدم کیا اور پارٹی کی رکنیت فراہم کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم مودی اپنے دو روزہ سعودی دورے کے بعد بھارت واپس

مسٹر چوٹالہ نے کہاکہ پارٹی میں ان کو پوری عزت دی جائے گی، اس موقع پر مسٹر محمد نے مسٹر چوٹالہ کو لڈو کھلا کر انہیں نائب وزیر اعلی بننے کی مبارک بادی دی ۔
واضح رہے کہ آزاد محمد میوات میں ایک معروف لیڈر ہیں اور طویل عرصے سے ریاست کی سیاست میں سرگرم ہیں۔ ان کے والد امجد خان سنہ 1987 میں وزیر رہے تھے۔

مسٹر وسیم آزاد فی الحال فیروز جھركا سے کانگریس کے اسمبلی حلقہ صدر تھے۔ انہوں نے بھی کانگریس چھوڑ کر آج جے جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر جے جے پی کے نونہا سے پارٹی امیدوار رہے طیب حسین اور لیڈر یوگیش شرما بھی موجود تھے ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.