چکرپور گاؤں کی امبیڈکر کالونی میں رہائش پذیر متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ صبح تقریباً 11.30 بجے نصف درجن زورآور نوجوان زبردستی لڑکی کے گھر میں داخل ہوئے، اور 22 سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہاں تک کہ گھر میں موجود لوگوں کو بھی بے دردی سے مارا پیٹا۔
گھر والوں کا الزام ہے کہ انہوں نے تیز دھار ہتھیار سے لڑکی کی ناک کاٹ دی۔ جس کے بعد بدمعاشوں نے گھر والوں سے لڑنا شروع کیا اور گالی گلوچ کی۔
گھر کے باہر ہجوم جمع ہوتے دیکھ کر نوجوان متاثرہ افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی لڑکی کو نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن حالت تشویشناک دیکھ کر اسے دہلی کے صفدرجنگ اسپتال ریفر کردیا گیا۔
فی الحال سیکٹر 29 پولیس اسٹیشن نے شکایت موصول ہونے کے بعد مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آخر غنڈوں نے گھر میں گھس کر حملہ کیوں کیا؟ اس کے پیچھے کیا وجہ تھی؟ یہ تمام سوالات ہیں جو تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوں گے۔
چکرپور گاؤں میں اس سے قبل بھی اس طرح کے بہت سے واقعات ہوئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں دیکھنا ہوگا کہ گروگرام پولیس ملزموں تک کب پہنچتی ہے۔