ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک - SIX INJURED

ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور علاقہ میں ایک خطرناک سڑک حادثے میں پانچ لوگ ہلاک جبکہ 6 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔

سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 1:34 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

یہ حادثہ چلکالوری پیٹ علاقے میں پیر کی صبح پیش آیا۔ کار کے ڈرائیور نے اپنا توازن کھو دیا اور اس کا گاڑی قومی شاہراہ پر کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔

کار میں سوار افراد تروپتی سے پوجا کے بعد واپس آرہے تھے۔ کار میں سوار دو خاندان کے افراد تھے جو موقع پرہی ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت مغربی گوداوری کے رہنے والی 22برس کی بھوانی، 30 برس کی وینکٹ، 4 برس کے جی بابو، 5 برس کے سوناکشی اور22 برس کے منوج کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تقریباً چار بجے صبح یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار کافی تیز رفتار تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا۔

پولیس نے کار کو کرین کی مدد سے ہٹانے کے بعد اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے جانچ شروع کر دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.