آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا اور اس کے بعد بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ یہ واردات ستنا پلی میں رونما ہوئی۔
سرینواس نامی شخص کا کل رات حالت نشہ میں اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی اس کے خلاف پولیس سے شکایت کرنے کیلئے جارہی تھی۔
راستہ میں شوہر نے تعاقب کر کے بیوی کو روک دیا اور اس کا کلہاڑی سے قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا۔ بعد ازان وحشی شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔