ETV Bharat / city

خاتون جو غریبوں میں مفت ماسک تقسیم کرتی ہیں

ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں ایک نجی تنظیم ماسک تیار کرکے دہاڑی مزدوروں اور رکشا چلانے والوں کو مفت تقسیم کر رہی ہے۔تنظیم کی مالکن کا کہنا ہے کہ وہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کہ تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

نجی تنظیم ماسک تیار کر غریبوں میں تقسیم کر رہی ہے

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 6:56 PM IST

گورکھ پور میں تنو شرما ایک تنظیم چلاتی ہیں۔ وہ لڑکیوں کو خود مختار بنانے کے لیے انہیں کمپیوٹر، سلائی، کڑھائی، بنائی اور دیگر کام سکھاتی ہیں۔ وہیں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے تنظیم کی جانب سے رکشا چلانے اور دہاڑی مزدوری کرنے والوں کو ماسک بنا کر دیتی ہیں۔

تنو شرما نے بتایا کہ تنظیم سے منسلک تمام خواتین اور لڑکیاں روزانہ 100 سے زیادہ ماسک تیار کر رہی ہیں۔ اسے غریبوں کو مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک تقریبا 2000 ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر جتیندر شرما ایک کمپیوٹر انجیئری ہیں لیکن اس وقت وہ بھی اس کام میں مدد کر رہے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.