ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھپور میں لاک ڈاؤن کے دوران دوسری ریاستوں سے آنے والے افراد کو 14 دنوں تک ان کے گاؤں کے پرائمری اسکولوں میں احتیاط کے طور پر 14 روز کے لیے کورنٹین میں رکھا گیا تھا۔
یہ کورنٹین سینٹر چوری چورا کے برہم پور اور سردار نگر بلاکس میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر پرائمری اسکولوں اور پنچایت عمارتوں میں بنائے گئے تھے۔
کورنٹین کے دوران ارپیت گپتا کورنٹین سینٹر میں سب ڈویژنل آفیسر سمیت محکمہ صحت کی متعدد ٹیمیں اور تحصیلدار رتنش تیواری کے ساتھ مل کر ان لوگوں کی نگرانی کر رہی تھیں۔
کورنٹین کے 14 دن مکمل کرنے کے بعد ان افراد کو ایک ایک کر کے گھر بھیجا جا رہا ہے۔ سردار نگر بلاک کے ڈومری خاص سے سب سے پہلے کورنٹین لوگوں کی صحت کی جانچ کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
چوری چورا میں تعینات نائب تحصیلدار الکا سنگھ نے سردار نگر بلاک میں واقع پوکربھنڈا کورنٹین سینٹر کے لوگوں سے اپنے گھر جانے سے پہلے کورونا کے خلاف جنگ لڑنے میں اپنا تعاون کرنے کا حلف دلایا گیا اور اس کے بعد کورنٹین سینٹر کے گیٹ سے باہر نکلتے واقت انکے اوپر پھول براسائے گئے۔
تحصیلدار چوری چورا رتنیش تیواری نے کہا کہ ’جب لوگ ایک خاص مدت کے بعد کورنٹین سینٹر سے باہر آتے ہیں تو پھولوں کی بارش اور مبارکباد پیش کرنا بھارتی ثقافت کا خاصہ ہے جو ڈمری خاص پیش کیا گیا وہ ایک ثقافت ہے اور دوسرے کورنٹین سینٹر میں بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔