ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے بھیجے گئے نمونوں میں 882 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے بتایا کہ بی آر ڈی میڈیکل کالج سے 882 افراد کی جانچ رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں تمام افراد کی رپورٹ منفی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 298 نمونوں کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے، ضلع سے 1180 افراد کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں حالات پوری طرح سے کنٹرول میں ہیں اب تک کل 20 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے ایک مریض کی گذشتہ دنوں بی آر ڈی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی تھی۔
متوفی کے کنبے کے چار دیگر افراد جو کووڈ-19 سے متاثر تھے ان کی دوسری اور تیسری رپورٹ بھی منفی آئی تھی، انہیں اب اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔