ETV Bharat / city

کشی نگر میں سی پی آئی کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

author img

By

Published : Oct 31, 2020, 4:08 PM IST

اترپردیش کے کشی نگر میں جوکوا-سونبرسا روڈ کی تعمیر کے لیے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کی جانب سے کی جانے والی غیر معینہ مدت کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کی قیادت کرنے والے لیڈروں نے انتباہ کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے ان کا مطالبہ نہیں مانا تو وہ سڑک پر اتریں گے۔

CPI strike continues for fifth day in Kushi Nagar
کشی نگر میں سی پی آئی کی ہڑتال پانچویں روز بھی جاری

سی پی آئی کے ضلع صدر موہن پرساد گوڑ نے جمعہ کے روز کہا کہ ذمہ دار افسران کو اپنا آمرانہ رویہ چھوڑ کر لوگوں کی پریشانیاں سننے کے لئے آنا ہوگا۔ اگر روڈ کی تعمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو لوگ سڑک پر اترنے کو مجبور ہو جائیں گے۔

اترپردیش کسان سبھا کے ضلع صدر شمس الدین انصاری نے کہا کہ جوکوا -سونبرسا سڑک اس حکومت کی گڈھے سے پاک سڑک مہم کو آئینہ دکھا رہی ہے۔ اس حکومت میں عوامی مفادات کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ آل انڈیا نوجوان سبھا کے ضلعی کنوینر برجیش کمار گونڈ نے کہا کہ یہ حکومت عوامی شعبے کے تمام کاموں کی نجکاری کر رہی ہے۔ عوامی مسائل سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ مسٹر برجیش نے جوکوا -سونبرسا روڈ کی فوری طور پر توسیع کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.