ETV Bharat / city

گورکھپور: تین تھانہ حلقوں میں 10 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ

گورکھناتھ، راجگھاٹ اور کینٹ میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے بعد ضلع انتظامیہ نے ان تھانہ حلقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

gorakhpur
gorakhpur
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 7:45 PM IST

مشرقی اترپردیش کے گورکھپور ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 217 کورونا متاثرین کی تصدیق کے بعد ضلع انتظامیہ نے تین تھانہ علاقوں میں 10 اگست تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

گورکھپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے وجیندر پانڈین نے پیر کو کہا کہ گورکھپور ضلع کے تین تھانہ علاقوں گورکھناتھ، راجگھاٹ اور کینٹ میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس لئے احتیاط کے طور پر ان علاقوں میں لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ سرکاری دفتر، بینک اور دوا کی دوکانیں کھلی رہیں گی اور اس کے ملازمین اپنا شناختی کارڈ دکھا کر آجاسکیں گے۔

اس وقت ضلع میں یومیہ ایک ہزار لوگوں کی کورونا جانچ کی جارہی ہے۔ اس لئے کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ضلع کے کچھ اسکولوں، اسپورٹ کالجوں میں کورونا مریضوں کو داخل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.