اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مہندر کمار نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ کٹرا بازار میں ایک غیرقانونی طور سے اسلحہ فیکٹری کا کارخانہ چل رہا تھا۔ پولیس نے کارخانے کا پردہ فاش کر کے وہاں سے بنائے گئے اسلحے برآمد کئے ہیں۔ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار بھی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چوراہاگاؤں میں چل رہے غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ مار کر پولیس نے موقع سے ملزم علی احمد کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سابق میں بھی اسمگلنگ کے الزام میں جیل جاچکا ہے۔ ملزم کے خلاف گونڈہ و بہرائچ میں کئی مقدمے درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔