ETV Bharat / city

گریڈیہ: سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد ہلاک - raod accident in giridih

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گریڈیہ کے داسڈیہ گاؤں کے نزدیک اسکارپیو نے بائک کو ٹکر مار دی۔

raod accident
raod accident
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 1:47 PM IST

جھارکھنڈ میں گریڈیہ ضلع کے گانڈے تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے تین افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ راگھے ڈیہ گاؤں کے رہنے والے جتیندر گری (42) اپنے رشتہ دار پرشورام گری کے یہاں شادی کی تقریب میں شامل ہو کر منگل کی دیر رات بائک سے اپنی بیوی آشا دیوی (32) اور بیٹی پریتی (12) کے ساتھ گھر لوٹ رہے تھے تبھی داسڈیہ گاؤں کے نزدیک اسکارپیو نے بائک کو ٹکر مار دی۔

اس حادثے میں بائک پر سوار تینوں افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک شدہ جتیندر گری گریڈیہ کی ایک فیکٹری میں گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسکارپیو پر سوار لوگ بہار کے جموئی سے مغربی بنگال کے آسن سول جارہے تھے۔ اسکارپیو پر سوار سبھی لوگ صحیح سلامت ہیں۔ حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے بھیج دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.