اس موقع پرطلباء و طالبات اور مقامی افراد کو قانون کی جانكاری دی گئی۔
شمیم احمد انصاری سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کی صدارت میں گاؤں چھولس کے اسکول دادری کے احاطہ میں قانونی خواندگی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع قانونی سروس اتھارٹی کے سیکرٹری، شمیم احمد انصاری اور وکلا کی جانب سے طلبا، بچوں اور شہریوں کو تعلیم، حق، بنیادی حق، پوكسو ایکٹ، ڈی وی ایکٹ، سینئرشہریوں کے حقوق وغیرہ سے متعلق قانون کی معلومات فراہم کی گئیں۔اس کیمپ میں ڈی ایل ایس اے پینل کے ماہرین،کے علاوہ اسکول مینیجر ظفر اقبال اور کثیر تعداد میں طلباوطالبات اورمقامی شہری موجود تھے۔