ETV Bharat / city

Hate Speech in Ghaziabad: غازی آباد میں بی جے پی رکن اسمبلی کی زہر افشانی

author img

By

Published : Mar 12, 2022, 5:00 PM IST

Updated : Mar 12, 2022, 5:25 PM IST

اتر پردیش میں دوسری بار جیت حاصل کرنے کے بعد ایک خاص طبقہ کے خلاف بی جے پی رہنماؤں کے ذریعے زہر افشانی شروع ہوگئی ہے۔ غازی آباد کے لونی سے دوسری بار جیت حاصل کرنے والے نند کشور گوجر نے حلقے میں گوشت کی دکان نہیں چلنے دینے کی بات کہی ہے Hate Speech in Ghaziabad by BJP MLA۔

Hate Speech Ghaziabad
Hate Speech Ghaziabad

ریاست اتر پردیش میں ایک بار پھر بی جے پی کی تاریخی جیت کے بعد سے ہی کے لیڈروں نے بیان بازی اور زہر اگلنا شروع کر دیا ہے۔ غازی آباد کے لونی علاقے سے دوسری بار منتخب ہونے والے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے کہا کہ لونی علاقے میں گوشت کی ایک بھی دکان نہیں چلنے دی جائے گی BJP MLA Nand Kishore Gurjar Controversial statement۔

انہوں نے کہا 'میں آپ کے ذریعے افسران کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی گوشت کی دکان چلتی نظر آئے تو وہ افسر وہاں نہیں رہے گا۔ کیونکہ لونی میں رام راج ہے۔ دودھ اور دہی کھاؤ اور ڈنڈ بیٹھک کرو، اگر کسی کے پاس گائے نہیں ہے تو میں اسے لے لوں گا''۔

لونی علاقہ سے دوسری بار رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد نند کشور گرجر میونسپلٹی کے ممبران، ملازمین اور دیگر لوگوں سے خطاب کر رہے تھے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ کچھ پولیس والے ایسے ظالموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، انہیں بستر باندھ کر یہاں سے فرار کیا جانا چاہیے۔

اس دوران رکن اسمبلی نے 'نہ علی، نہ باہوبلی، لونی میں صرف بجرنگ بلی' کا نعرہ بھی دہرایا۔

یہ نعرہ الیکشن سے پہلے کافی زیر بحث رہا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے رکن اسمبلی کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

رکن اسمبلی نے کہا کہ لونی کے اندر رام راج اور ہندوتوا کا جھنڈا لہرایا گیا ہے۔ ہمیں لونی کو خوبصورت ترین شہر بنانا ہے۔

ایک دن پہلے ہندو یوا واہنی کے ضلع صدر آیوش تیاگی کا بھی متنازعہ بیان سامنے آیا تھا۔ اس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آئے کہ مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتار دو، ورنہ ہندو یووا واہنی مساجد میں گھس کر لاؤڈ اسپیکر اتار دے گی۔

مزید پڑھیں:

مراد نگر پولیس اسٹیشن نے اس معاملے میں آیوش تیاگی کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ویڈیو کو فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا۔

Last Updated : Mar 12, 2022, 5:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.