ETV Bharat / city

Groom Beaten in Ghaziabad: غازی آباد میں جہیز کا مطالبہ کرنے پر دلہے کی پٹائی - Groom his father beaten by brides kin in Ghaziabad

اترپردیش کے غازی آباد میں دولہے Groom Beaten in Ghaziabad اور اس کے گھر والوں کی پٹائی اس وقت کی گئی جب عین نکاح کے وقت دولہے نے جہیز کا مطالبہ کر دیا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل Viral Video of Groom Beaten by Brides Kin ہو رہا ہے۔

Beating of groom in Ghaziabad
Beating of groom in Ghaziabad
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 11:57 AM IST

غازی آباد: اتر پردیش کے غازی آباد کے صاحب آباد تھانہ علاقے کے ارتھلا میں واقع شادی گھر میں شادی کے دوران دولہے کی پٹائی Groom Beaten in Ghaziabad کا ایک ویڈیو ہفتہ کے روز وائرل ہوا۔ لڑکی کے گھر والوں نے دولہے پر متعدد شادیاں کرنے اور جہیز کا مطالبہ کرنے کا الزام لگایا۔ صاحب آباد تھانے میں دولہا سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

دیکھیے ویڈیو
دہلی کے نیو جعفر آباد کے رہائشی محمد انس نے صاحب آباد تھانے Sahebabad Thana Ghaziabad میں درج مقدمے میں بتایا کہ اس نے اپنی بہن کی شادی آگرہ کے رہائشی مزمل حسین کے ساتھ طے کی تھی۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد دولہے اور اس کے والد نے شادی سے پہلے 10 لاکھ روپے نقد اور ہیرے کی انگوٹھی کا مطالبہ کیا۔ اس سے پہلے تین لاکھ نقد اور ایک لاکھ روپے ہیرے کی انگوٹھی دی جا چکی تھی۔
اسی دوران انہیں معلوم ہوا کہ دولہا پہلے بھی کئی بار شادیاں کر چکا ہے جس لڑکی سے پہلے شادی کی تھی اس نے فون پر متاثرہ فریق کو ساری جانکاری اور ثبوت فراہم کیے۔ اب وہ اس کی بہن سے بھی جھوٹ بول کر شادی کرنا چاہتا ہے، جب کہ رشتہ طے کرتے وقت یہ باتیں نہیں بتائی گئیں۔
متاثرہ فریق نے اس پوری تقریب میں تقریباً آٹھ لاکھ روپے کے اخراجات کا بھی حوالہ دیا۔ دولہا اور اس کے اہل خانہ پر بھی بدنامی کا الزام لگایا گیا۔ ہفتے کو سوشل میڈیا Social Media Viral Video پر دولہے کی پٹائی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ وائرل ویڈیو میں بیکنٹ ہال میں بھیڑ ہے۔ لوگ ایک ایسے شخص کو مار رہے ہیں جو دولہا لگتا ہے۔ ہال میں لڑائی کے دوران کافی ہنگامہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ویڈیو میں ویٹر بھی کھڑا دولہا کو پٹتا ہوا دیکھ رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو مداخلت کرتے بھی دیکھا گیا۔ کچھ خواتین بھی دولہا کو بچانے کے لیے آگے آتی دکھائی دے رہی ہیں۔ جب کہ کئی لوگ واقعے کی ویڈیو بھی اپنے موبائل میں قید کر رہے ہیں۔ پولیس نے مزمل حسین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار بھی کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.