ETV Bharat / city

Wahab Chaudhry Returns in BSP: سابق رکن اسمبلی وہاب چودھری کی بی ایس پی میں واپسی - مرادنگر کے سابق رکن اسمبلی نے بی ایس پی جوائن کی

مرادنگر کے سابق رکن اسمبلی وہاب چودھری نے گھر واپسی کرتے ہوئے دوبارہ بی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ پارٹی میں ان کی واپسی یوپی انچارج منقاد علی نے کرائی ہے Wahab Chaudhry Returns in BSP۔

Wahab Chaudhry Returns in BSP
Wahab Chaudhry Returns in BSP
author img

By

Published : Apr 11, 2022, 10:52 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش غازی آباد کے مراد نگر حلقہ کے سابق رکن اسمبلی وہاب چودھری کی دوبارہ بی ایس پی میں واپسی ہو گئی ہے۔ یوپی انچارج منقاد علی نے ان کی پارٹی میں واپسی کرائی ہے۔ وہاب چوہدری غازی آباد کے مراد نگر کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے 2012 میں بی ایس پی کے ٹکٹ پر مراد نگر اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ 2017 میں الیکشن ہارنے کے بعد انہیں پارٹی نے باہر کر دیا تھا Former MLA Wahab Chaudhry returns in BSP۔

ویڈیو دیکھیے۔

حال ہی میں چندر شیکھر آزاد کی 'آزاد سماج پارٹی' میں شامل ہوئے تھے۔ جولائی 2021 میں وہاب چوہدری کا نام اپنے بھتیجے سمیر کے قتل میں سامنے آیا تھا۔ اس کے لیے انہیں جیل بھی جانا پڑا۔ وہاب چوہدری پر جائیداد ہتھیانے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کے لیے بھتیجے کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ تاہم بعد میں وہاب چوہدری کو عدالت سے ضمانت مل گئی۔ بی ایس پی کے یوپی انچارج منقاد علی نے وہاب چودھری کو بی ایس پی میں واپسی کرائی ہے۔ اس دوران ریاست کے سابق وزرا مکیش جاٹو اور رام پرساد پردھان بھی دوبارہ بی ایس پی میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں زبردست شکست کے بعد بی ایس پی نے بکھرے ہوئے کنبے کو جوڑنا شروع کر دیا ہے۔ سابق رکن اسمبلی وہاب چودھری اور سابق وزیر مکیش جاٹو کی واپسی اس کا مظہر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.