ETV Bharat / city

غازی آباد: فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک - ایس ایس پی سمیت متعدد آفیسر موقع پر پہنچ گئے

ریاست اتر پردیش میں ضلع غازی آباد کے فیکٹری میں دھماکے میں سات افراد ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک
فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 10:01 PM IST

غازی آباد ضلع کے مودی نگر علاقے کے پکھروا گاؤں میں واقع پھلجھڑیاں بنانے کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک

آتشزدگی سے 7 افراد کی درد ناک موت ہو گئی اور 4 شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ اس واقعہ نے پورے ضلع میں ہلچل مچادی۔

اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی سمیت متعدد آفیسر موقع پر پہنچ گئے اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کئی گاڑیاں بھی پہنچ گئی اور آگ پر قابو پایا۔

تاہم ابھی تک آگ لگنے یا دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ جہاں آگ لگی ہے وہاں پھلجھڑیاں بنائی جاتی تھی۔

دوران آتشزدگی فیکٹری میں اس وقت کتنے افراد موجود تھے ، یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ، یہ بھی ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیکٹری میں مزید کتنے افراد پھنسے تھے۔ ساتھ ہی زخمیوں کو اسپتالوں میں بھی داخل کرایا گیا ہے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریاست کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈینٹ کو موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری راحت پہنچانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے موقع واردات کی جانچ کر آج شام تک رپورٹ بھیجنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.