ETV Bharat / city

غازی آباد: سی اوایم دفتر کے دو ملازمین میں کورونا - غازی آباد میں کورونا

غازی آباد میں ضلع کے چیف میڈیکل افسرکے دفتر کے دوملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

two employees of COM office are corona positive in gaiziabad
غازی آباد: سی اوایم دفتر کے دو ملازمین میں کورونا
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 7:50 PM IST

قومی دارالحکومت سے منسلک مغربی اترپردیش کے غازی آباد میں ضلع کے چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) کے دفتر میں کام کرنے والے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 797 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دو لوگوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے سی ایم او آفس میں سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ نئے مریضوں کو کووڈ۔19اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

مریضوں کے اہل خانہ کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان نئے مریضوں کے رابطے میں آئے تمام لوگوں کو تلاش شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 3،95،048 تک جاپہنچی ہے اور اب تک اس وبأ سے کل 2،13،831 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 12،948 مریضوں کی اموات درج کی گئی ہے۔

اس وبأ کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں دیکھا گیا ہے یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 1،24،331 بتائی جارہی ہے جبکہ 5،893 افراد کی موت درج کی گئی ہے۔

اس معاملے میں ریاست تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے جہاں 54،449 افراد اس وبأ سے متاثر ہوئے ہیں اور 666 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

دارالحکومت دہلی اس معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد 53،116 بتائی گئی ہے اور اس وبأ نے یہاں اب تک 2،035 افراد کی جان لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.