ETV Bharat / city

غازی آباد: صاحب آباد سبزی منڈی کی بھیڑ پر پولیس کا جواب - پولیس نے سختی سے عمل کا دیا حکم

دہلی سے متصل اتر پردیش کے غازی آباد کے صاحب آباد کی ایک سبزی منڈی کا ویڈیو وائرل ہوا، جس میں لاک ڈاون کے درمیان لوگوں بڑا مجمع دیکھا گیا، ایک ایسے وقت میں جب ملک بھر میں لاک ڈاون ہے تو یہاں سبزی منڈٰ میں اکٹھی ہوئی بھیڑ نے پولیس انتظامیہ کے نظام پر سوال کھڑے کر دیے ہیں۔

غازی آباد: صاحب آباد سبزی منڈی کی بھیڑ پر پولیس کا جواب

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 1:32 PM IST

ویڈیو جمعہ کی صبح کا بتایا جا رہا ہے اور اس ویڈیو کو ٹویٹر پر غازی آباد پولیس کو ٹیگ کر کے شیئر کیا گیا ہے، جس کے بعد غازی آباد پولیس نے اس پر اپنا جواب دیا ہے۔

پولیس نے اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ متعلقہ تھانہ انچارج کو لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

لیکن سوال یہ ہے کہ لاک ڈاون کے باوجود اتنی کثیر تعداد میں لوگوں کا ایک ساتھ اکٹھا ہونا پولیس اور انتظامیہ پر کئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں، جہاں ایک جانب یہ لا پرواہ بھیڑ تو دوسری جانب لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کا دعوی کرنے والے بھی سوالوں کے گھیرے میں ہیں۔

لاک ڈاون پر سختی سے عمل کرانے کا دعوی، حساس علاقوں کو سیل کر کے یہاں 24 گھنٹے پولیس کی تعیناتی، ہاٹ سپاٹ علاقوں میں 26 مجیسٹریٹس کی تعیناتی، ڈائل 112 کے پوری طرح سے الرٹ ہونے، سمیت ڈرون کیمرہ سے نگرانی کے باوجود غازی آباد کی سبزی منڈٰ میں اس طرح کی بھیڑ اور لا پرواہی کیسے ہوئی؟

وائرل ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ معاشرتی فاصلہ کے نام پر یہاں کس طرح اس کی دھجیاں اڑائی گئیں، کورونا جیسی وبائی مرض کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، سبھی احکامات کو بالائے طاق رکھ کر اس طرح کا مجمع کرنا ہزاروں افراد کی زندگی مشکلات میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس اس لاپرواہی پر کیا کچھ اقدامات کرتی ہے اور اس کے خلاف کیا کارروائی کرتی ہے، حالانکہ پولیس نے اپنے جواب میں سختی سے لاک ڈاون پر عمل آوری کا حکم دیا ہے، لیکن وائرل ہو رہے اس ویڈیو کی بنیاد پر ای ٹی وی بھارت یہ خبر اور سوال کھڑے کررہا ہے کہ آخر اس طرح کی لاپرواہی کیسے اور کیوں کر ہوئی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.