ETV Bharat / city

غازی آباد: دہلی ۔ لکھنؤ شتابدی ایکسپریس میں آتشزدگی - پارسل ڈبے میں خوفناک آگ

غازی آباد میں دہلی لکھنؤ شتابدی ایکسپریس کی لگیج بوگی میں آگ لگ گئی ہے۔ ٹرین کو غازی آباد ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ پتہ نہیں چل سکی ہے۔

fire in delhi-Lucknow Shatabdi train
غازی آباد: دہلی۔ لکھنؤ شتابدی ایکسپریس میں لگی آگ
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 9:48 AM IST

ریلوے اسٹیشن میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لکھنؤ شتابدی ٹرین کے پارسل ڈبے میں خوفناک آگ لگ گئی۔ یہ بوگی ٹرین کی آخری بوگی ہے۔ ریلوے کے اہلکاروں اور فائر بریگیڈ نے تقریباً ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ٹرین میں مسافر بھی سوار تھے لیکن کسی کے جانی نقصان کو کوئی خبر نہیں ہے۔

ویڈیو

بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ صبح سات بجے ہوا۔ لوگوں نے ٹرین کے پچھلے ڈبے سے دھواں اٹھتے دیکھا۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پانے کے لئے جدوجہد شروع کردی۔ چیف فائر آفیسر سنیل کمار کا کہنا ہے کہ جنریٹر کے بوگی میں آگ لگی تھی ، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ لگیج بوگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.