ETV Bharat / city

کوڑا پھینکنے پر ہنگامہ، ڈرائیور کی پٹائی - لوگوں کو سانسیں لینا مشکل

دارالحکومت دہلی کے غازی پور علاقے میں واقع ویسٹ انرجی پلانٹ کے باہر مقامی لوگوں نے مظاہرہ کیا ۔ لوگوں نے یہاں غیر قانونی طور سے پھینکے جا رہے فضلہ کے خلاف احتجاج کیا۔

کوڑا پھینکنے پر ہنگامہ
کوڑا پھینکنے پر ہنگامہ
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 7:29 PM IST

دراصل مشرقی دہلی کے غازی پور ویسٹ انرجی پلانٹ میں اتر پردیش اور ہریانہ سے غیر قانونی طریقے سے کچرے (فضلہ) سے لدے ہوئے ٹرک لا کر یہاں جلایا جاتا ہے۔ اس سے نکلنے والے دھوئیں سے علاقے میں لوگوں کو سانسیں لینا مشکل ہو رہا ہے۔

کوڑا پھینکنے پر ہنگامہ

یہاں لوگوں کی صحت خراب ہونے لگیں اور بہت سے لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔کوڑا کرکٹ جلنے کی وجہ سے لوگوں نے انرجی پلانٹ میں آنے والے ٹرکوں پر نگاہ رکھی اور کچرے سے بھرے ہوئے 14 غیر قانونی ٹرک پکڑ لئے، جس کے بعد ٹرک ڈرائیوروں کو مارا پیٹا گیا اور ٹرکوں کی ہوا بھی نکال دی گئی۔ بعض ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

غازی پور ویسٹ انرجی پلانٹ میں جاری غیر قانونی کام سے پریشان لوگوں نے پلانٹ کے باہر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور پولیس کو بھی آگاہ کیا۔ ویسٹ انرجی پلانٹ کے بارے میں ہنگامہ برپا کرنے والوں نے میڈیا اہلکاروں کو بتایا کہ یہاں ہریانہ اور نوئیڈا سے ٹرکوں میں غیر قانونی طریقے سے کچرا لا کر جلایا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ہمیشہ بیماریوں کے ہونے کا خطرہ رہتا ہے، مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فضلہ توانائی پلانٹ سے فالتو کاموں کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.