ETV Bharat / city

بلیک اور وائٹ فنگس کے بعد اب یلو فنگس کی دستک، غازی آباد میں پہلا کیس ملا

author img

By

Published : May 24, 2021, 10:55 PM IST

بلیک فنگس اور وائٹ فنگس کے بعد اب غازی آباد میں یلو فنگس کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مریض یلو فنگس کے ساتھ ساتھ بلیک اور وائٹ فنگس سے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

after-black-and-white-now-yellow-fungus-is-here

نئی دہلی / غازی آباد: بلیک فنگس اور وائٹ فنگس کے بعد اب غازی آباد میں یلو فنگس کا کیس سامنے آیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر بی پی تیاگی نے دعویٰ کیا ہے کہ غازی آباد میں یلو فنگس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ مریض کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

مریض یلو فنگس کے ساتھ ساتھ بلیک فنگس اور وائٹ فنگس سے بھی متاثر ہیں۔ مریض کا تعلق سنجے نگر بتایا جارہا ہے، جس کی عمر 45 سال ہے۔

ای این ٹی کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر بی پی تیاگی کے مطابق میکور سیپٹیکس (یلو فنگس) کی علامتیں سستی، کم بھوک لگنا، یا بالکل بھی بھوک نہ لگنا اور وزن کم ہونا ہے۔ جیسے جیسے یہ آگے بڑھتا ہے ویسے ہی بری طرح متاثر کرنے لگتا ہے۔ ڈاکٹر تیاگی کے مطابق یلو فنگس ایک مہلک بیماری ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.