ETV Bharat / city

کیمور: مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف آر جے ڈی یوتھ ونگ کا مظاہرہ - یووا راشٹریہ جنتا دل کی کیمور ضلعی یونٹ

راشٹریہ جنتا دل کی کیمور یوتھ ونگ کی ضلعی یونٹ کے کارکنان نے ملک میں مسلسل بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا۔

yuva rjd kaimur district unit protest against inflation and unemployment
کیمور: مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یووا راجد کا مظاہرہ
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 10:31 PM IST

یووا راشٹریہ جنتا دل کی کیمور ضلعی یونٹ نے بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے خلاف احتجاج کیا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ریاست اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

کیمور: مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف یووا راجد کا مظاہرہ

مظاہرین نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل عوام دشمن پالیسیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرتی رہے گی اور یہ مہم پورے بہار میں چلائی جا رہی ہے۔

احتجاجی نے کہا کہ مہنگائی اور بدعنوانی کو روکنے کے نعرے کے ساتھ برسر اقتدار میں آنے والی بی جے پی حکومت کے دور میں بدعنوانی اور مہنگائی میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے، پچھلے تین ماہ میں گیس سلنڈروں کی قیمت میں 225 روپے کا اضافہ ہوا ہے، سبسڈی برائے نام دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے غریب اور متوسط ​​طبقے کے لوگوں کا بجٹ خراب ہوچکا ہے۔

جہاں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو سامان کو مہنگا کر دیا ہے وہیں مسافروں کے کرائے میں اضافے کی وجہ سے لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، یووا رہنما پنکج کمار نے کہا کہ بے روزگاری عروج پر ہے، اسی کے ساتھ ہی حکومت بے روزگاروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بجائے خالی آسامیوں کو ختم کر رہی ہے، کچھ غیر ریاستی افراد کی تقرری کرکے ریاستی بیروزگاروں کا استحصال کررہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افراط زر کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرے، بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرے، سرکاری خالی آسامیوں کو پُر کریں اور صنعتوں میں رہائشی تنخواہ کا پیمانہ طے کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.