بہار میں ہو رہی بارش کی وجہ سے سبزیوں کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔ گیا شہر کی ان سبزی مارکیٹوں میں جہاں خریداروں کی بھیڑ ہوا کرتی تھی وہاں پر سناٹا چھایا ہوا ہے۔
کیدار ناتھ مارکیٹ میں تھوک اور ریٹیل دونوں طرح کی سبزیاں فروخت ہوتی ہیں۔ یہاں سے ضلع بھر کے سبزی دکاندار خریداری کرتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوں میں فروخت کرتے ہیں۔
پرول دو دن قبل پندرہ روپے فروخت ہورہے تھے، پیر کے روز اس کی قیمت بیس ہوگئی، اسی طرح ٹماٹر بیس روپے سے چالیس پچاس روپے میں ہوگیا ہے، کریلا تیس روپے میں تھا اب چالیس ،جھنگی دس سے پچاس ساٹھ روپے میں ہوگیا ہے۔
ایک خریدار رنجیت نے بتایا کہ اچانک قیمت بڑھنے سے عام آدمی پر بوجھ بڑھا ہے ، یہی حال رہاتو سبزیوں کے خریدار کم ہوجائیں گے
دوکاندار گجیندر نے کہا کہ سبزیوں کی تجارت کچی تجارت ہے ، قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے ، لیکن ابھی اچانک قیمت بڑھنے کی وجہ مسلسل ہورہی بارش ہے۔ جن علاقوں سے سبزیاں آتی ہیں وہاں پانی جمع ہے، گاڑیوں اور ٹرینوں کی آمدورفت پر اثر پڑا ہے، جتنی ضرورت ہے اتنی سبزیاں نہیں پہنچ رہی ہیں ، ٹرانسپورٹ اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
بہار میں بارش کی وجہ سے جہاں کسانوں کا نقصان ہورہا ہے وہیں سبزیوں کے داموں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔