ETV Bharat / city

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں زچگی کے دو دنوں بعد خاتون کی موت ہونے سے ہسپتال میں ہنگامہ ہوگیا ہے۔ آپریشن سے بچے کی ولادت ہوئی تھی۔ ہسپتال میں رشتہ داروں نے ہنگامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر لاپرواہی کاالزام لگایا ہے۔

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 8:40 PM IST

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

شہر کے گیوال بیگہ میں واقع ڈاکٹر شیاما رانی کا آشرواد نرسنگ ہوم میں گزشتہ بائیس اکتوبر کو نادرہ گنج کی رہنے والی روبی کماری کا آپریشن ہوا تھا۔ الٹرا ساونڈ میں دیے گئے وقت سے قریب پندرہ روز پہلے ہی ولادت کے لیے روبی کماری کا آپریشن ڈاکٹر شیاما رانی نے کر دیا تھا۔

ہسپتال سے روبی کماری کو ڈسچارج بھی کر دیا گیا تھا لیکن اچانک منگل کی شام کو روبی کماری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے بعد رشتہ داروں نے اسے ڈاکٹر شیاما رانی کی کلینک میں داخل کرایا، جہاں بدھ کو روبی کماری کی موت ہوگئی۔

مریضہ کی موت کے بعد ہسپتال میں ہنگامہ

روبی کماری کے شوہر کا الزام ہے کہ روبی کماری کو آپریشن کی وجہ سے خون زیادہ نکل رہا تھا، داخل کرانے کے بعد ڈاکٹر شیاما رانی نے دیکھ بھال صحیح سے نہیں کیا۔ بولنے کے باوجود صرف یہی یقین دہانی کرائی گئی کہ آپریشن میں اس طرح سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹر شیاما رانی ایک بار بھی مریض کو دیکھنے نہیں پہنچیں۔ صبح میں جب طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تب جاکر وہ آئیں تب تک خاتون کاانتقال ہوگیا تھا۔

ادھر ہنگامے کی اطلاع ملنے کے بعد رام پور تھانہ کی پولیس پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ تھانہ انچارج نشانت کمار نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی۔ ڈاکٹر شیاما رانی نے کہا کہ علاج ہو رہا تھا اچانک مریض کی موت ہوگئی۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں زچگی کے دودنوں بعد خاتون کی موت ہونے سے ہسپتال میں ہنگامہ ہوگیا ہے ، آپریشن سے بچے کی ولادت ہوئی تھی ، بدھ کو ہسپتال میں لواحقین نے ہنگامہ کرتے ہوئے ڈاکٹرز پر لاپروائی کاالزام لگایاہےBody:شہر کے گیوال بیگہ میں واقع ڈاکٹرشیامارانی کا آشرواد نرسنگ ہوم میں گزشتہ بائیس اکتوبر کو نادرہ گنج کی رہنے والی روبی کماری کا آپریشن ہواتھا ، الٹراساونڈ میں دئے گئے وقت سے قریب پندرہ روز پہلے ہی ولادت کے لئے روبی کماری کا آپریشن ڈاکٹر شیامارانی نے کردیاتھا ، اسپتال سے روبی کماری کو ڈسچراج بھی کردیاگیا تھا ۔لیکن اچانک منگل کی شام کو روبی کماری کی طبیعت خراب ہوگئی ، جسکے بعد رشتہ داروں نے اسے ڈاکٹرشیامارانی کی کلینک میں بھرتی کرایا ، جہاں بدھ کو روبی کماری کی موت ہوگئی ہے
روبی کماری کے شوہر کا الزام ہے کہ روبی کماری کو آپریشن کی وجہ سے خون زیادہ نکل رہاتھا ، بھرتی کرانے کے بعد ڈاکٹرنی شیامارانی نے کیئر نہیں کیا ، رات بھر کیئر نہیں کیاگیا ، بولنے کے باوجود صرف یہی یقین دہانی کرائی گئی کہ آپریشن میں اس طرح سے ہوتا ہے ، ڈاکٹر شیامارانی ایک بار بھی مریض کودیکھنے نہیں پہنچیں ، صبح میں جب طبیعت زیادہ سنگین ہوگئی تب جاکر وہ آئیں تب تک خاتون کاانتقال ہوگیا تھاConclusion:ادھر ہنگامے کی اطلاع ملنے کے بعد رام پورتھانہ کی پولیس پہنچی اور حالات کوقابو میں کیا ، تھانہ انچارج نشانت کمارنے کہاکہ معاملے کی تحقیقات کرکے کاروائی ہوگی ، ڈاکٹر شیامارانی نے کہاکہ علاج ہورہاتھا اچانک مریض کی موت ہوگئی ہے
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.