ریاست بہار کے ضلع بھبوا کے کیمور میں ہیلمیٹ مین کے نام سے معروف رگھو ویندر کمار نے رواں برس بھی پرانی کتابوں کے عوض ہیلمٹ تقسیم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔
ساتھ ہی ہیلمیٹ مین نے رواں سال میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ طلبا سے بھی اپیل کی ہے کہ 'ہوشیار رہیں اور ٹریفک ضابطے کا پورا خیال رکھیں'۔ہیلمیٹ مین نے اپنے اس انوکھے پروگرام کی شروعات اترپردیش کے ضلع وارانسی سے کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کیمور اور وارانسی کے پٹرول پمپ سے رابطہ کر پٹرول پمپ پر ہی ایک سینٹر قاٸم کیا ہے جہاں خاص کر اسٹوڈنٹس پرانی کتابیں جمع کرا کر مفت ہیلمیٹ لے جاسکتے ہیں۔
اس تعلق سے ہیلمیٹ مین نے بتایا کہ' جمع کی گئی کتابوں سے ملک کی مختلف لاٸبریریوں کا قیام کیا جا رہا ہے، جہاں غریب اور ضرورت مند بچے ان کتابوں سے فاٸدہ اٹھا سکتے ہیں'۔
مزید پڑھیں: گیا: آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کے 16 افراد گرفتار
آپ کو بتادیں کہ' 7 برس سے قبل ہیلمٹ مین ہندوستان کے مختلف مقامات پر اس طرح کی مہم چلا رہے ہیں'۔ اطلاع کے مطابق ہیلمٹ مین مختلف مقامات پر اب تک 48 ہزار ہیلمٹ اور 6 لاکھ مفت کتابیں تقسیم کر چکے ہیں۔