بہار کے اورنگ آباد میں کبھی پلاسٹک سے پٹرول بنا کر دنیا کو حیران کرنے والے نوجوان سائنسداں ونت نے کورونا سے بچنے کے لئے ایک چھتری کی ایجاد کی ہے جس سے عوامی دوری کے ساتھ ساتھ سینیٹائز بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس کی قیمت محض 300 روپے ہے۔
ونت نے اس چھاتے کی خاصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر کورونا سے متاثر شخص اس چھاتے کا استعمال کرتا ہے، تو اس سے کسی دوسرے شخص میں کورونا نہیں پھیلے گا، ونت نے یہ بھی بتایا کہ اس وبا سے بچنے کے لئے سینیٹائز کرنا ضروری ہے جو اس چھاتے میں موجود ہے۔'
اس چھتری کی سب سے بڑی خاصیت یہ بھی ہے کہ، یہ پورے جسم کی حفاظت کرتا ہے۔ اس کے اندر ایک سرنج لگا ہوا ہے، جو چھتری کو کھولنے پر پہلے جسم کو سینیٹائز کرتا ہے، جس سے مکمل طور پر جسم کی صفائی ہوجاتی ہے۔
اگر متاثرہ شخص اس چھتری کو لے کر باہر جاتا ہے تو، اس کا انفیکشن کسی دوسرے شخص میں نہیں پھیلے گا کیونکہ یہ چھتری اس شخص کو مکمل طور پر ڈھانپ دے گا۔ جب تک اس شخص کا جسم چھتری کے نیچے رہے گا، تب تک وہ سینیٹائز رہے گا، اور وائرس سے محفوظ رہے گا۔ اگر وائرس اندر چلا بھی جائے، تو اسے اس میں موجود سینیٹائزر کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو ونت کی تیار کردہ اس چھتری کا تجربہ کرنا چاہئے۔ اور عام لوگوں کے لئے یہ مہیا کیا جانا چاہئے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھاکر ملک میں پھیلنے والی وبا سے نجات پا سکے۔