ETV Bharat / city

گیا اوٹی اے کی انیسویں پاسنگ آؤٹ میں بیس جنٹلمین کیڈٹس کمیشن حاصل کریں گے - گیا، بہار

گیا آرمی ٹریننگ آفیسر اکیڈمی میں بارہ جون کو پاسنگ آوٹ تقریب منعقد ہوگی۔ یہ گیا اوٹی اے کی انیسویں پاسنگ آؤٹ تقریب ہوگی، جس میں بیس جنٹلمین کیڈٹس کمیشن حاصل کریں گے اور فوج کے مختلف یونٹس میں شامل ہوکر ملک کی خدمت کریں گے۔

Twenty gentlemen cadets will get commission
گیا اوٹی اے کی انیسویں پاسنگ آؤٹ میں بیس جنٹلمین کیڈٹس کمیشن حاصل کریں گے
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 4:46 PM IST

جدید ترین پری کمشننگ فوجی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ آف ٹریننگ اکیڈمی گیا اپنی 19 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تیاریوں میں جوش و خروش کے ساتھ مصروف ہے۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب 12 جون کو منعقد ہوگی۔ یہ ایک ایسا لمحہ ہے جس میں ملک کو فوجی افسر کی ایک اور کھیپ میسر ہوگی۔ اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اسپیشل کمیشن آفیسر 46 " ایس سی او" کے 20 کیڈٹس بھارتیہ فوج میں کمیشن حاصل کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل جی اے وی ریڈی " شوریہ چکر خصوصی خدمت میڈل" کمانڈنٹ آفیسر ٹریننگ اکیڈمی گیا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

کورونا پروٹوکول کے تحت ہوگا پاسنگ آوٹ

اس مرتبہ پاسنگ آؤٹ کی تقریب پر کرونا کا گہن بھی لگا ہے، جسکی وجہ سے کامیاب جنٹلمین کیڈٹس کے رشتہ دار دوست و احباب اور شہر کے معززین کو مدعو نہیں کیا ہے۔ کورونا وبا سے محفوظ رکھتے ہوئے سبھی تقریب منعقد ہوگی. اسکے لئے کے لیے فوج کے اعلی افسران کی ہدایت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ19 کے پروٹوکول پر ہرحال میں عمل درآمد ہو. حالانکہ کامیاب جنٹلمین کیڈٹس کے رشتے دار دوست و احباب اور عام لوگوں کو اس یادگار لمحہ میں شریک کرنے کی غرض سے اوٹی اے کے سوشل میڈیا کے اکاونٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

ویڈیو

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایس سوہی " deputy commander and chief instructor" نے کہا کہ اوٹی گیا کی ایک اور بڑی کامیابی ہے. بارہ جون کو پاسنگ آوٹ تقریب میں بیس اسپیشل کمیشن افسر پاس آوٹ ہونگے. اس مرتبہ کورونا وبا کی وجہ سے باہر سے مہمان خصوصی شریک نہیں ہوں گے. اوٹی اے کمانڈنٹ ہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے. اس بار بھی پاسنگ آوٹ سے قبل ملٹی ایکٹیویٹی تقریب ہوگی جبکہ بارہ جون کو پاسنگ آؤٹ ہوگا. تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Twenty gentlemen cadets will get commission
گیا اوٹی اے کی انیسویں پاسنگ آؤٹ میں بیس جنٹلمین کیڈٹس کمیشن حاصل کریں گے

اس سے قبل آج بدھ کو کمانڈٹس ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی. جس میں ایک سال کی ٹریننگ کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنٹلمین کیڈٹ کو اعزاز بخشا گیا. انہیں ٹرافی اور میڈل سے نوازا گیا اور مزید کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا. اوٹی گیا کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جی اے وی ریڈی کے ہاتھوں جنٹلمین کیڈٹس کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.