ETV Bharat / city

‘گیا پولیسنگ سیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ‘ - policing

گیا کے ایس ایس پی راجیومشرا کا تبادلہ ہوگیاہے. راجیومشرا کی بہترین پولیسنگ کو یاد کرکے انہیں مبارکباد پیش کرنے کاسلسلہ جاری ہے، 2018 میں انہوں نے ضلع گیا کے ایس ایس پی کا عہدہ سنبھالاتھا. مرکزی ڈیپوٹیشن کے تحت سی بی آئی میں انکا تبادلہ ہوا ہے۔

The SSP said that Gaya is a good place to learn policing
ایس ایس پی نے کہا کہ گیا پولیسنگ سیکھنے کے لیے ایک اچھی جگہ ہے
author img

By

Published : Jan 1, 2021, 8:06 PM IST

ایس ایس پی راجیومشرا نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے گیا میں بہتر پولیسنگ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، چونکہ یہ ضلع عالمی سطح پر مذہبی و سیاحتی مقام کے لیے جانا جاتا ہے

یہاں ہمیشہ ملک وبیرون ملک کے حکومتی نمائندے اور اعلی حکام سمیت سیاحوں کی آمد ہوتی ہے.

وی وی آئی پی موومنٹ کی وجہ سے یہاں پروٹوکول بھی سیکھنے کو ملتا ہے.

ضلع گیا کے باشندوں کی معاونت اور میزبانی اعلی معیار کی ہے ریاست کی دارالحکومت پٹنہ کے بعد گیا ہی بڑا شہر ہے. انہوں نے کہا کہ یہ مذہبی اعتبار سے بھی کافی اہم ہے اور پولیسنگ کے مطابق دیکھیں تو یہاں عالمی شہرت یافتہ شہر بودھ گیا میں واقع مہابودھی مندر شہر گیا میں واقع وشنو پتھ میں منعقد ہونے والا پترپکش میلہ اور مذہب اسلام کے مطابق ایام پرواز حج کے دوران پولیس کو عقیدتوں ومحبتوں سے کام کرنا ہوتاہے. یہاں کے مذہبی پروگرام کے انعقاد میں ایک الگ طرح کی پولیسنگ سیکھنے کو ملتی ہے.

خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے. گویا کہ یہاں ہر روز پولیس کو سیکھنے کو ملتا ہے. خاص بات یہ ہے کہ ضلع گیا میں ہر سب ڈویژن کے الگ مسائل ہیں ۔

گیا کے دیہی علاقوں میں نکسلزم سب سے بڑا مسئلہ ہے تاہم پولیس کی کارکردگی اور کاروائی بہتر رہی تو نکسلزم پر شکنجہ کسنے میں کامیابی حاصل ہوتی ہے

واضح رہے کہ راجیومشرا بہار کے ایک تیز اور قابل افسروں میں سے ایک ہیں. یکم مئی 2018 کو ضلع گیا کے ایس ایس پی کے طور پر انہوں نے عہدہ سنبھالا تھا، پٹوا ٹولی کی لڑکی آنرکلنگ کامعاملہ اس وقت سرخیوں میں رہا تھا جب ایس ایس پی نے خود سے تحقیقات کرکے معاملے کا انکشاف کیا اور لڑکی کے والد کو جیل بھیجا تھا. ایس ایس پی راجیو مشرا مرکز میں ڈیپو ٹیشن پر سی بی آئی میں جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.