ریاست بہار کے ضلع گیا میں ہندوعقیدتمندوں کا چارروزہ تہوار چھٹ پوجا جمعرات کو رسم غسل کے ساتھ شروع ہوجائیگا اورجمعہ کو لوہنڈا اور ہفتہ کی شام ڈوبتے سورج کی پوجا کی جائیگی۔
یہ رسم اتوار کی صبح نکلتے سورج کی پوجا پیش کرنے کے بعد اختتام پذیر ہوگی۔
گیا میں پوجا کو لیکر تیاریاں زوروں پر ہیں۔ بازاروں کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں بھی بھیڑ نظر آرہی ہے۔
پوجا سے متعلق جہاں اشیاء کی خریداری میں شدت آرہی ہے وہیں شہر کے ٹاور چوک اور کے پی روڈ ، دھا می ٹولہ میں چھٹ پوجا کے سامانوں کی خریداری کے لیے بھیڑ امڈ رہی ہے۔
چولہے کے برتن سمیت سوپ، اوڑیا کی دکانوں پر بھیڑ میں اضافہ ہوا ہے جس میں پوجا کا سامان گھاٹ تک لے جایاجاتا ہے شہر میں متعدد مقامات پر پوجا کے سامانوں کی عارضی دکانیں بھی کھل گئیں ہیں۔
گھاٹوں کی صفائی و ستھرائی اور وہاں کیے گئے انتظامات کا جائزہ ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے پہنچ کر کیا۔
ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے بتایا کہ چھٹ تہوار میں کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو اسکو یقینی بنایا جارہا ہے۔