ریاست بہار کے بودھ گیا مہابودھی مندر کی زیارت کے ساتھ دیگر بودھیسٹ سرکٹ کی تفریح کے لئے آئے تھائی شہری لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے۔ جنہیں انکی کی حکومت نے بدھ کو انہیں لے جانے کے لئے ایک طیارہ گیا ہوائی اڈے پر بھیجا۔
یہ طیارہ بارہ بجے کے بعد گیا ہوائی اڈہ پر پہنچا اور اس کے ایک گھنٹے بعد تھائی لینڈ کے لئے پرواز کیا۔
اطلاع کے مطابق 129 تھائی شہری اپنے وطن واپس ہوئے ہیں۔ بھارتی حکومت سے تھائی حکومت نے اپنے باشندوں کو واپس لے جانے کی اجازت مانگی تھی ، منظوری ملنے کے بعد آج ایک طیارہ گیا ہوائی اڈے سے اپنے شہریوں کولیکرروانہ ہواہے۔
تھائی باشندے بہار اور دوسری ریاستوں کے بودھیسٹ سرکٹ گھومنے آئے تھے۔ جس میں گیا کے بودھ گیا، نالندہ، راجگیر، بنارس سمیت کئی مقامات پر لاک ڈاؤن میں پھنس گئے تھے۔
ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایاکہ لاک ڈاؤن میں پھنسے تھائی شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جارہا ہے کیونکہ بھارت سرکار سے انہیں خصوصی منظوری ملی ہے۔ تمام قانونی امور پرعمل کرانے کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کی طرف سے اسکریننگ کی گئی ہے، گیا ہوائی اڈے پر بھی اسکریننگ کی جارہی ہے، کسی کے اندر کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی۔
بھارتی حکومت کی گائڈ لائن کے تحت ہی ساری کاروائی انجام پذیر ہوئی ہے۔ آگے بھی جو شیڈول حکومت ہند کی طرف سے موصول ہونگے اس کے تحت کاروائی کوانجام دیاجائیگا۔
انہوں نے بتایا کہ سارے طرح کے انتظامات ہیں، اگر کسی میں کوئی علامت ظاہر ہوتی ہے تو اس کے لئے ایمبولنس کابھی نظم ہے، پوری مستعدی اور حفاظتی انتظامات کے ساتھ کام ہورہے ہیں، دوسرے ملک سے صرف طیارہ آیا ہے اس پر کوئی مسافر نہیں تھے، یہاں سے لےکر تھائی طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔