ETV Bharat / city

نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی استحصال

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مہکار تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں میں ایک نابالغ لڑکی کو دو نوجوانوں نے یرغمال بنا لیا اور چار روز تک اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

SSP Rajiv Mishra
ایس ایس پی راجیومشرا
author img

By

Published : Apr 27, 2020, 9:41 PM IST

بدھ کی شام سے لاپتہ ہونے والی بچی کا کوئی بھی سراغ نہ ملنے پر والد تھانہ میں گمشدگی کی رپورٹ لکھوانے گئے جہاں والد کا الزام ہے کہ پولیس نے توجہ نہیں دی۔

اتوار کی شام کو جب بدمعاشوں نے بچی کو چھوڑا تو لواحقین نے پولیس کو اس کی اطلاع دی، اس کے بعد بھی پولیس مبینہ طور پر ملزم کو بچانے کی کوشش کرتی رہی۔

ایس ایس پی راجیومشرا

اعلی افسران تک بات پہنچنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تحقیقات کے بعد مناسب کارروائی کرنے کی بات کہہ رہی ہے۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس کی بیٹی بدھ کی شام کو ٹوائلٹ گئی تھی، اس دوران گاؤں کے دو نوجوانوں، محمد مدثر اور رنجے کمار عرف ٹینگرا نے اسے اغوا کرلیا۔

اس کے بعد اسے گاؤں کے ایک خالی مکان میں لے جایا گیا اور اسے یرغمال بنا کر چار دن تک اس کی عصمت دری کی گئی۔

والد نے بتایا کہ جب بدھ کی شام جب وہ کھیت سے لوٹا تو بیٹی کی گمشدگی کی اطلاع ملی، آس پاس پتہ لگانے پر جب پتہ نہیں چلا تو اس کے بعد مہاکار تھانے میں گمشدگی رپورٹ درج کرایا۔

ایس ایس پی راجیو مشرا کی ہدایت پر ڈی ایس پی نے پیر کو مہکار میں واقع گاؤں پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی ہے۔

ایس ایس پی راجیومشرا نے کہا کہ جنسی استحصال کا معاملہ انکی جانکاری میں آیا ہے، پورے معاملے کی تحقیقات سبھی پہلوں پر کی جارہی ہے، گواہوں اور گھر والوں کے بیان درج کئے گئے ہیں، لڑکی کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کرایا جارہا ہے، جانچ کے بعد ہی معاملے کا انکشاف ہوسکے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.